Auto

 

متاثریں گولہ باری سے اظہار یکجہتی کے لیےجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا تتہ پانی تا مدارپور پیس مارچ۔مارچ مظاہرین کو سہر پُل ککوٹہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا۔آنسو گیس کے شیل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کی پیش قدمی کو روک دیا گیا۔ آنسو گیس،لاٹھی چارج،براہ راست شیلنگ اور بھگڈر مچنے سے دونوں اطراف سے بیسیوں لوگ زخمی ہوئے۔ لیریشن فرنٹ کے سینئر راہنماء نعیم بٹ بازو میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگے جن کو بعد ازاں پمز ہسپتال راولپنڈی داخل کر دیا گیا۔اسی طرح لبریشن فرنٹ خواتین ونگ کی سربراہ طاہرہ توقیر بھی آنکھ میں شیل لگنے سے متاثر ہوئیں۔دریں اثناء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر ترین راہنماء ڈاکٹر توقیر گیلانی کے بھتیجے اعزاز گیلانی جن کا تعلق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے میڈیا سیل سے تھا۔شیدید شیلنگ کی ذد میں آکر لہو لہان ہوئے۔جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور لہولہان ہوئے۔ اس طرح پونچھ انتظامیہ کے پولیس جوان بھی بپھرے ہوئے مظاہریںن کی بھینٹ چڑھتے ہوئے شدید ذدوکوب کا شکار ہوئے۔جس سے سیپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ اور دیگر اہلکاروں کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔
If you think it is most interested video than share it. 
اگر ویڈیو پسند آئے تو دوستوں سے ضرور شیئر کریں۔ ویڈیو کو شیئر کرنے کے لیے نیچے دئیے گے بٹن پر کلک کریں۔اگرآپ کے دل میں کوئی بات ہے تو نیچے کمنٹ باکس میں اپنی رائے دیں۔ہمیں آپ کی رائے کا انتظار رہتا ہے

Post a Comment

 
Top